سپورٹس ہب

اردو میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ادارہ جہاں سب سے پہلے پڑھیں کھیل کی دنیا کی تازہ خبریں۔

ڈیوڈ وارنر(David Warner )کون ہیں؟نمبر1 اسٹریلین ہٹر کی کہانی

84 / 100

یوں تو ڈیوڈ وار(David Warner)نر کسی تعارف کے محتاج نہیں ،کرکٹ کے شائقین ان کی جارحانہ بیٹنگ سے خوب واقف ہیں۔وارنر اسٹریلیا کی ٹیم کے اوپننگ بلے باز کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ وہ ایک سال میں 7 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے بازہیں جبکہ ایڈیلیڈ اوول میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔

ماضی میں  وارنرکو ایک سال کے لیے کرکٹ سے معطل بھی کیا گیاتھا۔انکی زندگی گلیمر کے ساتھ ساتھ تنازعات سے بھی بھرپور ہے۔تو چلئے جانتے ہیں مشہور اسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ڈیوڈوارنر کی زندگی کے کچھ کم معلوم پہلؤں کے بارے میں۔

 

ڈیوڈ وارنر(David Warner) کےمنفرد ریکارڈ

 

وہ ایک کیلنڈر سال میں 7 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں۔2009 میں، وہ 132 سالوں میں پہلے کرکٹر بن گئے جنہیں کسی بھی فارمیٹ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلائے  بغیر قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا۔

  • وارنر اور واٹسن کی اوپننگ جوڑی

وارنر (David Warner)اور شین واٹسن T20 کی تاریخ میں 1108 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب اوپننگ جوڑی مانے جاتے ہیں۔ انکی جوڑی واحد اوپننگ جوڑی ہےجس نے T20 میں 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ دونوں نے مجموعی طورپربطور جوڑیT20 کی تاریخ میں1154 رنز بنائے، جو T20 کی تاریخ میں کسی بھی جوڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ وارنر  T20I میں 1500رنز تک پہنچنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جبکہ یہ ریکارڑ ان کے علاوہ صرف پانچ کھلاڈیوں کے پاس ہے۔

  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڑ

7 نومبر 2015 کو، وارنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنیل گواسکر اور رکی پونٹنگ کے بعدان بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے تین بار ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاںسکورکئے۔وارنر ہندوستان کے سنیل گواسکر کے بعد، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے اوپنر بھی بن گئےجنہوں نے اپنے کیریئر میں دو بار لگاتار تین ٹیسٹ سنچریاں بنائی۔

  1. ٹیسٹ کی تیز ترین نصف سنچری

30 نومبر 2019 کو، وارنر(David Warner) ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان کے خلاف 335* کے اسکور کے ساتھ ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ ٹرپل سنچری بنانے والے ساتویں آسٹریلوی بلے باز تھے، اور آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں ایسا کرنے والے چوتھے بلے باز تھے۔ اس اسکور سے وارنر نے سر ڈونلڈ بریڈمین (334) اور مارک ٹیلر (334*) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔وہ صرف میتھیو ہیڈن سے ہی پیچھے ہیں۔

  1. 100 ون ڈے کھیلنے کاریکارڑ

27 اکتوبر 2019 کو، اس نے اپنی پہلیT20سنچری اسکور کی، وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے۔

28 ستمبر 2017 کووہ گورڈن گرینیج، کرس کیرنز، محمد یوسف، کمار سنگاکارا، کرس گیل، مارکس ٹریسکوتھک اور رامنریش سروان کے بعد آسٹریلیا کے پہلے بلے بازبنے جنہوں نے100 ون ڈے میچ کھیلے۔اس ون ڈے میں انہوں نے سنچری سکور کی ۔یوں  اپنے 100ویں ون ڈے میں سنچری بنانے والے دنیا کے8ویں بلے باز بنے۔

3 جنوری 2017 کو، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے، وہ وکٹر ٹرمپر، چارلی میکارتنی، ڈان بریڈمین اور ماجد خان کے بعد، ٹیسٹ میچ کے پہلے دن لنچ سے قبل سنچری بنانے والے پانچویں کرکٹر بن گئے۔ جبکہ اسٹریلیا کی طرف سے یہ سنگ میل عبورکرنے والے والے پہلےبلے بازبنے۔

 

ایوارڈزجو ” ڈیوڈ وارنر "(David Warner)نے ابتک جیتے

  1. آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر: 2014، 2015، 2016، 2017
  2. آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر: 2016، 2017
  3. آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی دہائی: 2011–2020
  4. ICC ODI ٹیم آف دی دہائی: 2011–2020
  5. ایلن بارڈر میڈل: 2016، 2017،2020
  6. آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر: 2016
  7. آسٹریلوی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر: 2017، 2018
  8. بریڈمین ینگ کرکٹر آف دی ایئر: 2012
  9. انڈین پریمیئر لیگ اورنج کیپ: 2015، 2017، 2019
  10. ICC مینز T20 ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: 2021

 

ڈیوڈ وارنر(David Warner) کے تنازعات

وارنر(David Warner) کی زندگی تنازعات سے بھی بھرپور ہے۔9جون 2013 کو، ایجبسٹن میں آسٹریلیا کے انگلینڈ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ ہارنے کے چند گھنٹے بعد، وارنر نے برمنگھم کے واکاباؤٹ بار میں شام کے اوقات میں انگلینڈ کے جو روٹ پر حملہ کیا۔ اس واقعے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے وارنر کے خلاف سخت ایکشن لیا اور وارنر پر £7,000 (AU$11,500) جرمانہ عائد کیا۔ان پرپابندی بھی لگی جس کے سبب 2013 کے باقی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ٹور میچز نہیں کھیل پائے۔

4 مارچ 2018 کو، جب ڈربن میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے کے وقت آسٹریلیا اور جنوبی افریقی کھلاڑی دونوں اپنے ڈریسنگ رومز میں واپس لوٹ رہے تھے، وارنر اور کوئنٹن ڈی کاک کے درمیان سیڑھیوں پر گرماگرمی ہوئی۔ اس واقعے کے بعد، ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر، آئی سی سی نے وارنر پرجرمانہ عائد کیاجو ان کی میچ فیس کا 75 فیصدتھااور 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے۔ جبکہ ڈی کاک پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور 1 ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

24 مارچ 2018 کو، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن شام کے سیشن کے دوران، آسٹریلیا کے کیمرون بینکرافٹ ایک چھوٹی پیلی چیز (بال ٹیمپرنگ) سے گیند کو نقصان پہنچاتے ہوئے کیمرے میں پکڑے گئے۔ دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس میں، بینکرافٹ نے قبول کیا کہ وہ کچھ پیڈنگ کے ساتھ منسلک پیلے رنگ کے ٹیپ کے ساتھ بال ٹمپرنگ کی کوشش کر رہے تھے۔

کپتان سٹیو سمتھ کو اس سے پوری طرح آگاہی تھی کیونکہ اس کی منصوبہ بندی پوری ٹیم نے لنچ بریک کے دوران کی تھی۔ ٹیم کے تحقیقات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال اور کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈیوڈ وارنر(David Warner) کی تنخواہ

کرکٹ آسٹریلیا ریٹینر فیس- AUD 1.5 ملین،ٹیسٹ- $18,000، ہر بیرون ملک ٹیسٹ میچ جیتنے پر 40% میچ فیس کا بونس بھی دیا جاتا ہے۔ون ڈے میں کی انکی تنخواہ فی میچ $7,000ہے۔ ٹی -20 کی فیس$5,500وصول کرتے ہیں۔وہ  آئی پی ایل کے ایک سیزن کیلئے 6.25 کروڑروپے وصول کرتے ہیں۔انکے اثاثوں کی مجموعی مالیت 23 ملین  ڈالرکے قریب بنائی جاتی ہے۔

ڈیوڈ وار( David Warner)نر کا گھر

ڈیوڈ وارن(David Warner )ر آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ اس نے ماروبرا ​​میں $2.3 ملین کا گھر خریدرکھاہے۔ یہ ان کی عارضی رہائش گاہ مانی جاتی  ہے جب تک کہ وہ Lurline Bay میں صرف 800 میٹر کے فاصلے پر ایک نیا گھر بھی ہے۔

کرکٹ کی تاریخ کے سب سے لمبے 10 چھکّے کرکٹ شائقین کی پاکستان کی ہار کے بعد سخت تنقید